اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، جریدے پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق، آئیپیک نے اپنی سیاسی ایکشن کمیٹی (PAC) کے ذریعے 12 سے زائد ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس کے لیے آن لائن مالی معاونت وصول کرنے کی سہولت بند کر دی ہے۔
جن ارکان کی مالی معاونت معطل کی گئی، ان میں ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک قیادت سے تعلق رکھنے والی کیتھرین کلارک، جو نگوس اور پیٹ ریان بھی شامل ہیں۔ پیٹ ریان اس سے قبل اعلان کر چکے تھے کہ وہ آئیپیک سے مالی تعاون لینے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور انہوں نے بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کے حوالے سے اس لابی کے مؤقف پر بھی تنقید کی تھی۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب امریکی ایوانِ نمائندگان کے 103 ڈیموکریٹ ارکان نے اسرائیل کو سالانہ 3.3 ارب ڈالر کی امریکی فوجی امداد میں کمی کی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔ اگرچہ یہ ترمیم ریپبلکن اکثریت اور بعض ڈیموکریٹ ارکان کی مخالفت کے باعث منظور نہ ہو سکی، تاہم ووٹنگ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ جنگ کے تناظر میں نیتن یاہو حکومت پر بڑھتی تنقید کے ساتھ ساتھ ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر بھی اسرائیل کی مسلسل فوجی حمایت کے معاملے پر اختلافات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ